گھامڑ حماقت اپنے پروگرام میں اسلامیانِ پاکستان کو خوش آمدید کہتا ہے،
حاضرین، ناظرین اور سامعین،،،
سولہ سولہ گھنٹے روزانہ پروگرام کرتے کرتے میرے حواس مختل ہوچکے ہیں اس لیئے اگر میرے منہہ سے اچانک کوئی عقل کی بات برآمد ہوجائے تو آپ نے پریشان ہر گز نہیں ہونا اور اسے بیچارے کیمرہ مین کی غلطی سمجھ کر معاف کردینا ہے۔
میرا پہلا سوال ہے کہ پاکستان کا پہلا آئین کس نے بنایا؟
ایک مہمان نے جواب دیا ہے، ابراھم لنکن،،، آپ کا جواب تو درست لگتا ہے لیکن میرے پاس اسکا جواب کچھ اور لکھا ہے،،،
چلیں خاتون آپ بتائیں، ،،، لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے،،،،،، سبحان اللہ ہمارے شو میں کیسی کیسی دانشور ہستیاں تشریف لاتی ہیں،،
چلئیے ہم سوال تبدیل کیئے دیتے ہیں،،،
پاکستان کا پہلا آئین کس سن میں ''ایجاد'' ہوا؟
جی محترمہ آپ بتائیں؟،،،،،
1857 میں ہوا تھا،،،،
اللہ اکبر جی تو چایتا ہے کہ آپ جیسی حسین خاتون کو موٹر سائیکل ہی نہیں بلکہ خود کو بھی پیش کردوں مگر یہ پروگرام لائیو چل رہا ہے،،،
اچھا تو آپ بتائیں؟،،،، نہیں نہیں،،، آپکے ساتھ والی خوبصورت سی مہ جبین سے پوچھ رہا ہوں،،،
1956 میں،،،،، آپکا جواب درست ہوا،،،، آپکو موٹر سائیکل مبارک ہو محترمہ،،،،،
آپ یہ بتائیں کہ موٹر سائیکل خود چلائیں گی؟
جی نہیں اپنے بھائی کو دوں گی،،،
کیا نام ہے آپکے بھائی کا؟
معین الدین ،،،
واہ واہ،،،،،، میری نہیں بلکہ معین الدین کی بہن کے لیئے بہت ساری تالیاں،،،
وقت ہوا ہے ایک چھوٹے سے سے وقفے کا،،،
وقفے کے بعد پھر ملتے ہیں،،،،
آپکو اللہ کا واسطہ کہیں اور مت جائیے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں