یومِ دفاع پاکستان

منگل، 10 ستمبر، 2013


' ہر سال 6 ستمبر کو ہم یوم دفاع پاکستان کے طور پر مناتے ہیں، 1965 میں جب ہندوستان نے جارحیت کرکے پاکستان پر حملہ کیا تو افواجِ پاکستان نے جنگی ساز و سامان کی بے انتہا کمی کے باجود محض اپنے جذبہ شہادت سے کام لیکر ملکی دفاع کے لیئے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور اپنے سے 6 گنا بڑی طاقت کو ناکوں چنے چبوا کر عسکری ماہریں کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔ یہ صرف فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن نہیں ہوا بلکہ اس قوم نے جس طرح فوج کے شانہ بشانہ دفاع پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ بھی تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے اور ہم ایک زندہ قوم کی طرح سر اٹھا کر جینے کے قابل ہوئے، مگر آج ہمارا وہ فخر وہ غرور کدھر گیا اور ہماری فوج ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود اتنی بے بس اور ہمارے حکمران اتنے لاچار کیوں دکھائی دیتے ہیں؟ آج ہمارے پاس جدید ترین اسلحہ سے لیس فوج موجود ہے، میزائل ٹیکنالوجی میں ہم دنیا کے پہلے نمبر آنے والے 5 ممالک میں شامل ہیں مگر ،،،،،،،! آج 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میران شاہ میں ہونے والے ڈرون حملے نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا واقعی ہم اتنے ہی طاقتور ہیں جتنا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے یا پھر حقائق کچھ اور ہیں؟