ورلڈ نمبر 2

منگل، 10 ستمبر، 2013


جوزف نے شراب خانے میں کچھ زیادہ ہی چڑھا لی اور پھر ترنگ میں آکر بولا،،،، ہے کوئی اس بار میں جو میرے ساتھ باکسنگ لڑے؟ شراب خانے میں موجود لوگوں نے مسکرا کر اسے دیکھا اور پھر نظر انداز کردیا،، جوزف نے ایک گلاس اور چڑھایا اور پھر چیلنج کیا،،،1 ہے کوئی اس شہر میں جو میرے ساتھ باکسنگ لڑے؟ لوگوں نے پھر کوئی جواب نہیں دیا، جوزف کو بہت غصہ آیا اور اپنے چیلنج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے بولا، ہے کوئی اس دنیا میں جو میرے ساتھ باکسنگ کا مقابلہ کرسکے؟ ۔ ۔ ۔ اسٹیفن بھی اسی شراب خانے میں بیٹھ کر پی رہا تھا اسے غصہ آیا اور اٹھ کر جوزف کی ناک پر ایک زوردار مکا جڑ دیا،،، ، جوزف صاحب فوری طور پر ناک آؤٹ ہوگئے،،، ، اگلے دن ہسپتال میں ہوش آیا تو انکی گرل فرینڈ نے کہا،،، یہ کیا بے ہودگی تھی جوزف؟،،، تم نے نشے میں آکر ساری دنیا کو باکسنگ کا چیلنج کردیا؟؟ جوزف نے جواب دیا، ڈارلنگ تم کیوں پریشان ہوتی ہو، تمہیں تو خوش ہونا چاہئیے کہ ورلڈ نمبر 2 تو بہر حال میں ہی ہوں نا،،،،،، ، ، معزز قارئین سے التماس ہے کہ اسے محض لطیفہ سمجھیں اور اسکا تانا بانا عمران خان کی طرف سے نواز شریف کو دئیے گئے مناظرے کے چیلنج سے جوڑنے کی کوشش نہ کی جائے، شکریہ (27th April 2013)