منگل، 24 ستمبر، 2013
ہماری قومی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پہلے کسی جرم یا حادثے کے وقوع پذیر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے اور پھر اسکے بعد اس سارے ہنگامے میں شریک مجرموں کو بچانے کے عمل کا آغاز کردیا جاتا ہے کیونکہ اس قسم کے فراڈ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام آتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں حکومت وقت پر ایکشن لے کر عوام کو لُٹنے سے بچا لے۔ اس قانونی ڈبل شاہ دھندے کا نام ہے بانکا اشورنس ہے جس کی وجہ سے بینکوں کا سرمایہ رفتہ رفتہ انشورنس کمپنیوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور شائد اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میٹھی نیند سو رہا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے انشورنس کمپنیوں نے مختلف قسم کے پیکیج متعارف کروائے تھے جن میں بچوں کی تعلیم، لڑکیوں کی شادیاں اور لائف انشورنس وغیرہ شامل ہیں۔ کچھ عرصہ تک تو ان کمپنیوں نے اپنے طور پر یہ کام شروع کیا لیکن انہیں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی کیونکہ عام پاکستانیوں میں ابھی تک انشورنس کا وہ شعور ڈویلپ نہیں ہوسکا جو مغربی دنیا میں ہے۔ اسی لیئے انہوں نے بینکوں کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
مثال کے طور پر ایک صاحب نے 10 سال کی ایک پالیسی لی اور انہیں بتایا گیا کہ آپ ہر سال جتنی رقم ادا کریں گے اسے سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کیا جائے گا اور جب دس سال کے بعد آپکی پالیسی میچور ہوگی تو اس وقت ممکن ہے کہ آپکی انویسٹمنٹ سے دس گنا آپکو واپس مل جائے۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ کا گورکھ دھندا عام آدمی کی سمجھ سے بالاتر ہے، انہیں صرف لامتناعی منافع کی امید پر جال میں پھنسایا جاتا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی بدولت یہ بھی ممکن ہے کہ دس سال کے بعد واپس ملنے والی رقم انکی انویسٹمنٹ سے بھی کم رہ جائے۔
جب بھی کوئی کلائنٹ کسی بینک کی معرفت انشورنس کمپنی کی پالیسی خریدتا ہے تو سب سے پہلے بینک 56٪ رقم اپنے کھاتے میں جمع کرلیتا ہے، اسکے علاوہ عملے کا جو بھی فرد گاہگ کو پھانس کر لاتا ہے اسے بھی نقد کی صورت میں ادائیگی کی جاتی ہے اور یوں بیچارے گاہک کی پہلی انسٹمنٹ اسکی ادا شدہ رقم کا صرف 30 سے 35٪ تک رہ جاتی ہے، اسی طرح بینک تین سال تک مختلف ریشو کے تحت گاہک کی انویسٹمنٹ میں سے حصہ وصول کرتا ہے جسکے بعد اس بیچارے کے منافع کا جو حال ہوگا وہ سب کے سامنے ہے۔
بینکوں کے عملے کے لیئے اس اسکیم کو مزید پر کشش بنانے کے لیئے انشورنس کمپنیاں عملے کو مختلف قسم کے مفادات سے بھی نوازتی ہیں جن میں غیر ملکی دورے تک شامل ہوتے ہیں، اس طریقے سے انشورنس کمپنیوں نے نہ صرف بینکوں بلکہ ان کے عملے کو بھی پوری طرح اپنے جال میں جکڑ رکھا ہے اور وہ مفادات کے لالچ میں اپنے کلائنٹ کو درست صورتحال بتانے کی زحمت نہیں کرتے۔
بینکوں کے عملے کا آسان ترین شکار قرضہ حاصل کرنے کے خواشمند حضرات ہوتے ہیں جو بڑی آسانی کے ساتھ ایک دو پالیسیاں خرید لیتے ہیں۔ اسکے بعد وہ لوگ آتے ہیں جو اپنے قرضوں کو ری شیڈول کروانا چاہتے ہیں اور سب سے آخر میں وہ ان پڑھ اور سادہ لوح افراد ہیں جنہوں نے مختلف بینکوں میں اپنی رقمیں ڈیپازٹ کرا رکھی ہیں انہیں سبز باغ دکھا کر لالچ دیا جاتا ہے اور آخر کار انکو بھی پالیسی فروخت کردی جاتی ہے۔
اس سارے کھیل میں بینکوں کو وقتی منافع مل جاتا ہے اور انکے عملے کو بھی عیاشیاں کروائی جاتی ہیں مگر کس کے پیسوں سے؟
اگر یہی رقم ان کھاتہ داروں کے منافع میں شامل کرری جاتی تو پالیسی ہولڈر کا فائدہ ہوتا اور اسکے ساتھ ہی بیکوں کے ڈیپاذٹ بھی کم ہوتے جارہے ہیں جو کہ بینکوں کے لیئے ایک بہت بڑا رسک بننے جا رہا ہے۔
بیکوں کی شمولیت کے بعد یہ ڈبل شاہ دھندا کئی گنا بڑھ چکا ہے اور اسکے مابعد اثرات اس وقت سامنے آئیں گے جب پالیسی ہولڈر کی پالیسی میچور ہوگی اور یا پھر کوئی پالیسی ہولڈر قبل از وقت اپنی پالیسی کو کیش کروائے گا۔ اس وقت شائد ان بیکوں کی عمارتوں کے سامے مظاہرے ہو رہے ہونگے اور بینک والے وضاحتیں کرتے پھریں گے کہ اس سارے کھیل میں بینک ذمہ دار نہیں ہے۔ لوگ متعلقہ انشورنس کمپنی سے رجوع کریں اور تب پاکستان کے کتنے پڑھے لکھے لوگ ہوں گے جو انکی بات سمجھ پائیں گے؟
ایک بینک کی طرف سے بانکا انشورنس کا ترغیبی پوسٹر ملاحظہ فرمائیں۔
MCB BANCASSURANCE
As dreams pass into the reality of action, from the actions stems the dream again. This interdependence constructs the highest form of living. Your dreams may be to give your children the best education, live a dignified life after retirement, or just keep your loved ones financially secure and protected. What everyone wants from life is a continuous and genuine happiness. Your action to plan for your future financially will stem your dreams. MCB Bancassurance has a financial plan that fits all your needs by fulfilling your and your loved ones dreams and keeping your ‘Har Pal Mehfooz.’
Combining the best of banking and financial solutions, MCB Bancassurance provides a one-stop shop solution for you by guaranteeing convenience and security with a wide range of products available for all your financial needs.
All our plans are specially designed by reputable insurance providers. These companies have excellent experience with insurance products and guarantee that your funds would be in good hands as there is a team of professional investment experts in each company working on making the funds grow higher in a secure manner.
Each plan is designed to give you a peace of mind because we know that in the end, it’s not the years in your life that counts. It’s the life in your years.

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں