دو ٹکے کے لوگ؟؟؟

منگل، 29 اکتوبر، 2013



لوگوں نے ایک امیدوار کو بتایا کہ فلاں گائوں میں آپکے مخالف امیدوار نے غریب کمیوں سے خطاب کرتے ہوئے آپ پر الزام لگایا ہے کہ آپ انتہائی مغرور انسان ہیں اس لیئے ان کمیوں سے ووٹ تک مانکنے نہیں آتے،

یہ سن کر وہ امیدوار غصے میں آگیا اور اپنے سپورٹرز سے کہا اسی گائوں میں ایک جلسہ ارینج کیا جائے تاکہ وہ ان غریبوں سے خطاب فرما سکیں،

انکے حکم کی تعمیل ہوئی اور جسلہ شروع ہوگیا،، مختلف لوگ اپنی اپنی تقریریں کرکے سٹیج سے اتر گئے تو آخر میں اس امیدوار نے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے فرمایا؛

میری بہنو،،،! بھائیو،،،! اور بزرگو،،،،!

کل یہاں ہمارا مخالف امیدوار میری کردار کشی کرکے گیا ہے، بھلا آپ خود ہی بتائیے کہ اگر میں مغرور ہوتا تو آپ جیسے 2 ٹکے کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آتا؟؟؟؟؟؟

لو جی کرلو گل،،،،،،،،،،،