جمعرات، 9 جنوری، 2014
ایک تو مشرف پہلے ہی مصائب میں جکڑا ہوا ہے اوپر سے سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرکے مشرف کو اور بھی مصیبت میں ڈال دیا ہے، اب اگر مشرف بھاگ جاتا ہے تو پھر ساری فوج کےلیئے ایک طعنہ بن سکتا ہے اور لوگ اس بات پر مزید پختہ ہوجائیں گے کہ صرف سویلین ہی جیلیں کاٹ سکتے اور مقدمات کا سامنا کرسکتے ہیں،،، ایک ہی جرنیل شکنجے میں آیا ہے اور وہ بھی آرمی چیف کے ترلے پارہا ہے۔
دوسری طرف اس موڈریٹ فیملی کی روشن خیال خاتون، بیگم صہبا پرویز مشرف بھی روائتی طور پر ایک ضعیف الاعتقاد خاتون ہی نکلیں جنہوں نے مشرف پر سے ''نحوست'' کے سائے ختم کروانے کے لیئے مختلف عاملوں اور بنگالی اور انڈین باووں سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک عامل صاحب نے بھاری فیس وصول کرکے مشرف صاحب کو ہرمل کی دھونی دینے کی ترکیب بتائی ہے جسکی بدولت مشرف صاحب پر سے حاسدین کی نحوست کے سائے چھٹ جائیں گے، عامل صاحب نے یہ نہیں بتایا کہ مشرف کی نحوست کے سائے اس ملک پر سے کس طرح اتریں گے۔
میرے عزیز دوستو،،،!
گو کہ میں کوئی عامل وغیرہ تو نہیں ہوں مگر پھر بھی مشرف صاحب کے لیئے لال مرچوں کی دھونی تجویز کروں گا تاکہ ان پر سے خود انکی اپنی ذات کی چھائی ہوئی نحوست تو ٹل جائے، باقی بعد میں دیکھا جائے گا۔
1 comments:
لال مرچوں کی دھونی کا ٹرینڈ صرف سیاستدانوں تک ہی محدود رہا ہے۔
کچھ جدّت ہونی چاہیئے۔
لال مرچوں کی جگہ کالی مرچوں کی دھونی جیسا :پ
ایک تبصرہ شائع کریں